ایک مسلمان کی فریاد

 

جگر چبا رہے ہیں ترے امتی
روضے گرا رہے ہیں ترے امتی

لے کر ڈالر پائونڈ اور ریال
نعرہ ''جہاد'' لگا رہے ہیں ترے امتی

کبھی فلسطین بچانا تھا سب کا ہدف
آج اسرائیل بچا رہے ہیں ترے امتی

شاہ عبداللہ سے لیکر اردگان تک
''لبیک امریکہ'' فرما رہے ہیں ترے امتی

منبر تھا کبھی وحدت ملت کا سبب
فرقہ واریت پھیلا رہے ہیں ترے امتی

کہہ کے اللہ اکبر گلوئے مسلمان پر
خنجر چلا رہے ہیں ترے امتی

یہودی کی پٹھو کو لکھ کر مجاہد
قلم کو شرما رہے ہیں ترے امتی

نیل کے ساحل سے کاشغر تک
فتنہ پھیلا رہے ہیں ترے امتی

سیدہ گل رضوی ۔ اسلام آباد


Add new comment