امریکہ شام پر حملے کے لئے اپنی کو شش جاری رکھے گا۔چک ہیگل
ٹی وی شیعہ ( نیوز ڈیسک)امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے جمعہ کے روز فلپائن کے دورے کے موقع پرکہا ہے کہ رطانوی پارلیمنٹ کے مخالفانہ ووٹ کے بعد بھی شام کے خلاف کارروائی کے لیے امریکہ ایک عالمی اتحاد وجود میں لانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
انہوں نے صدر اوباما اور امریکی انتظامیہ کے ہدف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا '' جو بھی فیصلہ کیا گیا ہے وہ بین الاقوامی اتحاد اور مشرکہ کوششوں کا ہے۔ واشنگٹن برطانوی پارلیمنٹ کے اس'' فیصلے کہ برطانیہ کو شام کے خلاف کارروائی میں حصہ نہیں بننا چاہیے'' کا احترام کرتا ہے، تاہم امریکا برطانیہ کے ساتھ مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ اسی طرح دوسرے اتحادیوں کے ساتھ بھی صلاح مشورہ جاری ہے۔''
Add new comment