حملہ شام پر خرچہ سعودی عرب کا

ٹی وی شیعہ (نیوز ڈیسک)بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی انٹیلی جنس کے سربراہ بندر بن سلطان کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ شام پر امریکہ کی جنگی مداخلت میں امریکہ کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے سعودی عرب نے ۷۰ میلین ڈالر براہ راست خرچ کئے ہیں۔ اسی طرح اخبار "وال سٹریٹ جرنل" نے واشنگٹن میں سفارتی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ سعودی انٹیلی جنس چیف شہزادہ بندر بن سلطان امریکی حکام کو مسلسل شام پر حملے کے لیے اکسا رہے ہیں۔
اس اخبار کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ بندر خود امریکہ سفر نہیں کرتے بلکہ انہوں نے واشگنٹن میں موجود سعودی سفیر’’ عادل الجبیر‘‘ کو یہ ذمہ داری سونپ رکھی ہے کہ وہ امریکی حکام سے رابطے میں رہیں اور انہیں شام کے خلاف مسلسل اکساتے رہیں۔

Add new comment