شام اپنے ہتھیاروں سے سب کو حیرت میں ڈال دے گا: شام کے وزیر خارجہ
شام اپنے ہتھیاروں سے سب کو حیرت میں ڈال دے گا: شام کے وزیر خارجہ
{ابنا} شام کے وزیر خارجہ نے آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: اقوام متحدہ کی معاینہ ٹیم جہاں چاہے تحقیقات کر لے ہماری کوئی ٹیم ان کے ساتھ ناظر کے عنوان سے نہیں ہے۔
ولید المعلم نے کہا: شام ٹی وی کے پاس کچھ ایسی تصویریں موجود ہیں جو اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ مسلح افراد کو کیمیاوی ہتھیار ترکی نے دئے ہیں۔
انہوں نے تاکید سے کہا : اگر ہمارے اوپر حملہ کیا گیا تو ہم خاموشی سے تسلیم نہیں بیٹھیں گے بلکہ آخری دم تک اپنے ملک کا دفاع کریں گے۔
ولید المعلم نے کہا: اپنے ملک کا دفاع کرنے کے لیے ہمارے پاس ایسے ہتھیار ہیں جو دوسروں کو حیرت زدہ کر سکتے ہیں۔
انہوں نے تاکید کی: الغوطہ الشرقیہ کے سلسلے میں ہمارے پاس کچھ ایسی اسناد ہیں جو وقت آنے پر پیش کی جائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا: ۵ مہینہ پہلے جب دھشتگردوں نے خان العسل کے علاقے پر کیمیاوی حملہ کیا تھا تو اس وقت معائنہ کرنے والے کہاں تھے؟ جبکہ دھشتگردوں نے کیمیاوی ہتھیاروں سے قربان ہونے والوں کی لاشوں کی نبش قبر کر کے انہیں نابود کر دیا ہے۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی معائنہ کمیٹی کے نتائج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان سے کسی قسم کی کوئی توقع نہیں ہے ہمیں دفاع کے لیے شامی عوام کا ساتھ چاہیے۔
ولید المعلم نے تاکید کی: البتہ ہم نے امریکہ کے وزیر خارجہ سے یہ کہہ دیا تھا کہ اقوام متحدہ کی تحقیقاتی کمیٹی کا شام میں سفر، شام کے فائدہ میں ہے۔
انہوں نے کہا: ہم جنگل میں جی رہے ہیں اوریہ دور جنگلی قانون کا ہے،جہاں جنگل کے سردار خود ہی قوانین بناتے ہیں اور خود ہی ان کی مخالفت کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: عراق اور شام پر حملہ در حقیقت امریکہ کے اس منصوبہ کا حصہ ہے جو ایران تک پہنچنے کے لیے اس نے تیار کر رکھا ہے۔
شام کے وزیر خارجہ نے کہا: ہمارے اور ایران کے درمیان دفاعی اعتبار سے کوئی معاہدے نہیں ہوئے ہیں لیکن بہت سے دیگع شعبوں میں ہماری سوچ تہران سے ملتی ہے۔
انہوں نے کہا: شام پر حملہ سب سے زیادہ صہیونیت کے فائدے میں ہے اور در حقیقت امریکہ، اسرائیل اور دھشتگردی گروپوں جبہۃ النصرہ وغیرہ کی خدمت کرنا چاہتا ہے
Add new comment