شام کی امریکہ کو دھمکی
شام کی امریکہ کو دھمکی
{ٹی وی شیعہ بنقل از ایسنا} شام کے وزیر اطلاعات عمران الزعبی نے ٹی وی پر کہا: شام پر امریکی دباو کا کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے اورنہ ہوگا بلکہ یہ صرف وقت کی بربادی ہے، ہم دہشت گردوں کے خلاف اپنی مہم سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، اگرچہ امریکہ کیمکل ہتھیاروں کے جھوٹے دعوے سے ہم پر دبائو ڈالنے کی کوشش کرتا رہے ۔
الزعبی نے کہا: شام پر حملہ کوئی مذاق نہیں ہے اور اس کے نتائج بہت خطرناک ہوں گے، اس جنگ کی آگ پورے مشرق وسطی کوجلا کر راکھ کر دے گی۔ شام کے وزیر اطلاعات نے مزید تاکید کرتے ہوئے کہا کہ: فوج نے شام کے کسی بھی علاقہ میں کیمکل ہتھیاروں کا استعمال نہیں کیا ہے لہذا شامی حکومت بین الاقوامی ریسرچ کمیٹی کے ساتھ پورا تعاون کرے گی۔
انہوں نےمزید انکشاف کرتے ہوئے کہا: سعودی عرب کے تیار کردہ بہت سے کیمکل ہتھیاروں کو فوج نے دمشق کے "جوبر" نامی جگہ میں کشف کیا ہے، دہشت گردوں کا کیمکل ہتھیار استعمال کرنا درحقیقت ان کی کمزوری اور نگرانی کو دکھا رہا ہے۔ اور ہمارے پاس ایسے ٹھوس ثبوت ہیں جو بتاتے ہیں کہ ہمارے مخالفوں نے کیمکل ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔
Add new comment