شہید مشیمع کے والد کو 45 دن کی قید

شہید مشیمع کے والد کو 45 دن کی قید
{العالم} حزب "وفاق" کی سائٹ نے لکھا ہے کہ شہید علی مشیمع کے والد کے لئے 45 دن کی حراست کا حکم دیا گیا ہے۔ ان کو پچھلے جمعرات گرفتار کیا تھا۔

بحرین کی وفاق پارٹی نے کہا ہے کہ آل خلیفہ کی حکومت نے شہید مشمیع کے والد کو شہیدوں کے ورثہ پر دباو ڈالنے کے لئے گرفتار کیا ہے، سکیورٹی فورس نےبھی اسی بھانے سے "الدیہ" نامی گاوں میں لوگوں کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں۔
دوسری طرف بحرین کے انسانی حقوق کے ذمہ دار "یوسف المحافظہ" کے اعلان کے مطابق شہید علی الشیخ اور شہید سید ہاشم اور شہید یوسف موالی کے والد کو بھی حراست میں لیا ہے۔

Add new comment