بحرین میں مسجدیں بھی آل خلیفہ کے شر سے محفوظ نہیں
بحرین میں مسجدیں بھی آل خلیفہ کے شر سے محفوظ نہیں
{ابنا} بحرین میں آل خلیفہ کے کارندے، انقلابی تحریکیوں کو سرکوب کرنے کے لئے ایک طرف جہاں عوام کے گھروں پر چھاپے مار کر انہیں گرفتار کر رہے ہیں وہیں دوسری طرف مساجد کو بھی اپنی درندگی کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
ان کے اس وحشیانہ اقدامات کی ایک مثال مسجد امام رضا {ع} پر حملہ ہے جوآج صبح "المعابیر" کے علاقہ میں کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق حفاظتی دستہ نے مسجد پر حملہ کیا اور وہاں فائرنگ کی، اور زہریلی گیس کے گولے داغے جس سے مسجد کے ایک حصہ میں آگ لگ گئی۔
مسجد امام رضا(ع) پر کئے گئے حملے کے بعد ابنا کو ارسال شدہ تصاویر سے صاف واضح ہوتا ہے کہ آل خلیفہ کے مزدوروں نے مسجد کی حرمت کو بھی پامال کیا ہے۔
واضح رہے کہ بحرین میں انقلابی تحریک شروع ہونے کے بعد سے اب تک سیکیورٹی فورسز نے تقریبا ۴۰ مساجد کو منہدم کر دیا ہے اور ان کی دوبارہ تعمیر پر بھی پابندی عائد کر دی ہے جبکہ دیگر مختلف مساجد کو بھی اپنی بربریت کا نشانہ بنایا ہے
Add new comment