پنجاب بکھر میں سپاہ صحابہ کی فائرنگ، ۲ شیعہ جوان شہید

پنجاب بکھر میں سپاہ صحابہ کی فائرنگ، ۲ شیعہ جوان شہید

{ابنا} کے نمائندہ کے مطابق جنوبی پنجاب کے ضلع بھکر میں کالعدم فرقہ پرست جماعت سپاہ صحابہ کے شرپسندوں کی فائرنگ سے ۲ تشیعہ نوجوان شہید ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں نے ذاتی دشمنی کی بناء پر قتل ہونے والے اپنے ایک کارکن کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی۔

جیسے ہی یہ ریلی کوٹلہ جام پہنچی تو ریلی کے شرکاء نے اردگرد موجود دکانوں اور ریڑھیوں پر فائرنگ شروع کردی۔ سڑک کے کنارے موجود دوا خانے میں کام کرنے والے دو شیعہ جوان ان دہشت گردوں کی گولیوں سے شہید ہو گئے جبکہ دوسر افراد بھی اسمیں زخمی ہوئے۔
دواخانہ میں کام کرنے والے دو جوان سید صفدر شاہ اور سید عمران شیرازی موقع پر ہی شہید ہو گئے۔
 اہل تشیع نے بھی جوابی کاروائی کرتے ہوئے شدت پسند گروہ کا ایک سرغنہ ملک مصطفیٰ سمیت تین افراد کو ہلاک کر دیا جبکہ مزید ۸ افراد کو زخمی کر دیا ہے۔
   کالعدم سپاہ صحابہ کے شرپسندوں نے کافی دیر تک اندھا دھند فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ کالعدم فرقہ پرست گروہ کی جانب سے مسجد سے جہاد شروع کرنے کے اعلانات بھی کئے گئے۔ اس تمام صورتحال میں پولیس انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی، جبکہ شرپسندوں نے علاقہ کو یرغمال بنائے رکھا۔ شرپسندوں نے شیعہ کافر کے نعرے بھی لگائے۔
ادھر کراچی کے علاقے ناظم آباد میں دو روز قبل زخمی ہونے والا شیعہ جوان میرزا عباس عارف جو سپاہ صحابہ کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا دو روز بیہوشی کے عالم میں رہنے کے بعد آج لیاقت ہسپتال میں شہید ہو گیا۔

Add new comment