سيد "مقدي صدر" کی عراقی سیاست میں واپسی
سيد "مقدي صدر" کی عراقی سیاست میں واپسی
عراقی صدر تحریک کے لیڈر سید مقتدا صدر عراقی سیاست میں واپس آئے
مقتدی صدر عراقی صدر تحریک کے لیڈر کہ جنہوں نے تقریبا دو ہفتہ پہلے ایک خط کو منتشر کر کے سیاست سے کنارہ گیری کی تھی کل وہ پھر ساسی دنیا میں واپس آ گئے۔
ٹی وی شیعہ بنقل از شیعہ آنلائن ۔یہ بتا دینا ضروری ہے کہ انکا سیاسی میدان میں دوبارہ اترنا اس وقت ہوا ہے جب کہ عراق کی بہت سی سیاسی اور مذہبی شخصیتوں اور دوسرے ممالک کے اصرار پر ہوا ہے۔
مقتدا صدر نے ان لوگوں کی خواہش کو قبول کر لیا ہے لیکن انہوں نے سیاسی میدان میں واپسی کے لئے کچھ شرطیں رکھی ہیں
مقتدا صدرکے قریبیوں میں سے ایک نے ہمارے نامہ نگار کو بتایا: کچھ دن پہلے کچھ سیاسی شخصیتں اور صدر تحریک سے متصل مذہبی شخصیتیں جن کے درمیان حازم الاعرجی انکے بغداد دفتر کے رئیس بھی تھے، قم میں مقتدا صدر کی رہایش گاہ پر آئے اور ان سے ملاقات اور گفتگوکی۔
انہوں نے آگے کہا کہ گھنٹوں کی گفتگوں اور مذاکرات کے بعد مقتدا صدر سیاسی میدان میں واپس آنے کے لئے تیار ہو گئے ، اس شرط کے ساتھ کہ وہ بھی عراقی تحریک میں ان کی بتائی ہوئی اصلاحات کرنے کے لئےآمادہ ہوئے۔
اسی قریبی نے بتایا کہ: قرار ہے کہ چند دنوں میں مقتدا صدر اپنی سیاسی میدان میں واپسی کا رسمی طور سے اعلان کریں۔
Add new comment