آل سعود امریکی غلام ہیں
سعودی عرب کے ایک شہزادے خالد بن فرحان آل سعودنے سعودی عرب میں جاری عظيم ظلم و ستم کی طرف اشارہ رکتے ہوئے کہا ہے کہ آل سعود امریکی غلام ہیں اور حقوق انسانی کی پامالی کے سلسلے میں ان کا امریکہ کے ساتھ قریبی تعاون ہے۔ سعودی شہزادے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے حکومتی اداروں میں فساد اور ظلم بام عروج پر پہنچ گيا ہے۔ اس نے کہا کہ سعودی حکام نے بعض اصلاحات در پردہ امریکہ کے مشورے سے انجام دی ہیں اور سعودی عرب پر آل سعود کی حکمرانی قائم رکھنے کے لئے امریکہ آل سعود کے ساتھ قریبی تعوان کررہا ہے۔ شہزادہ خالد فرحان کا کہنا ہے کہ سعودی اداروں میں رشوت ستانی اور فساد حکمفرما ہوگيا ہے۔
مآخذ: ابنا
Add new comment