بشاراسد کی اسرائیل کے ساتھ 33 روزہ جنگ میں سید حسن نصر اللہ کو اہم تجویز

شام کے صدر بشار اسد نے حزب اللہ پر اسرائیل کی مسلط کردہ 33 روزہ جنگ کے دوران حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کو اسرائيل کے ساتھ لڑنے کے لئے ہتھیاروں  کی ترسیل کے علاوہ شامی فوج کی طرف سےمدد کرنے کی بھی تجویز پیش کی تھی جسے حزب اللہ کے سربراہ نےبعض مصلحتوں کی بنا پر قبول نہیں کیا تھا۔

المیادین کے اعلی ڈائریکٹرغسان بن جدو کے مطابق بشار اسد نے حزب اللہ کو 33 روزہ جنگ میں بڑی مدد بہم پہنچائی اور آخر میں یہ تجویز بھی پیش کی کہ شام کی فوج حزب اللہ کے ہمراہ اسرائیل کے ساتھ لڑنے کے لئے تیار ہےجسے حزب اللہ کے سربراہ نے بعض خاص مصلحتوں کی بنا پر قبول نہیں کیا تھا، غسان کے مطابق سید حسن نصر اللہ بدھ کے دن اس بارے میں تفصیل سے بیان دیں گے۔

 

مآخذ: ابنا

Add new comment