رہبرانقلاب اسلامی سے شام کے وزیر اعظم کی ملاقات

شام کے وزیر اعظم وائل الحلقی نےعالمی امور میں رہبرانقلاب اسلامی کے مشیر سے ملاقات کرکے رہبرانقلاب اسلامی کے نام صدر بشار اسد کا تحریری پیغام پیش کیا ہے۔ شام کے وزیر اعظم نے اس ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شام کی ملت و حکومت اپنے ملک اور اس کی ارضی سالمیت کا دفاع کرنے کا عزم مصصم رکھتی ہے اور اپنے حق خود ارادیت پر تاکید کرتی ہے۔ اس ملاقات میں عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر ولایتی نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کےبعد سے ایران اور شام کے دوستانہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ رہبرانقلاب اسلامی شام کو صیہونیت کے خلاف جاری مزاحمت میں فرنٹ لائن کا ملک سمجھتے اور اس حیثیت سے اس اہمیت پر تاکید فرماتے ہیں۔ ڈاکٹر ولایتی اس ملاقات میں شام کی ملت و حکومت کے لئے کامیابی کی دعا کی ۔

 

 

www.urdu.irib.ir

Add new comment