شام کی حمایت پر ایران کی نئی حکومت کی تاکید
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر نے کہا ہے کہ دہشتگردوں اور انتھا پسندوں کے مقابل ملت شام کی مزاحمت کی حمایت کرنا اسلامی جمہوریہ ایران کی نئي حکومت کی اصولی پالیسی ہے۔
ایوان صدر ویب سائٹ کے مطابق نائب صدر اسحاق جہانگیری نےتہران میں شام کے وزیر اعظم وائل الحلقی سے ملاقات میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشتگردوں اور انتھا پسندوں کے مقابلے میں ملت و حکومت شام کی بدستور حمایت کرتا رہےگا۔
نائب صدر نے باہر سے فوجی اور مالی حمایت حاصل کرنے والے دہشتگردوں اور انتھا پسندوں کے مقابلے میں ملت شام کی پائداری کو بھی سراہا۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ شام کے مسائل جلد از جلد حل ہوجائيں گے اور شام کی معیشت اور عوام کی زندگي میں رونق آئےگي۔
شام کے وزیر اعظم وائل الحلقی نے اس ملاقات میں ایران اور شام کے تاریخی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا یہ تعلقات، دونوں قوموں کے لئے نہایت مفید رہے ہیں۔ وائل الحلقی نے امید کا اظہار کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مدد سے شام بحرانی حالات سے نکل آئے گا۔
Add new comment