حزب اللہ کےخلاف یورپی یونین کا اقدام، انسانی اصولوں کی خلاف ورزی
بلجیم کی پارلیمنٹ کے رکن نے کہا ہےکہ یورپی یونین کی جانب سے حزب اللہ لبنان کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرنا امریکہ اور صیہونی حکومت کے مفادات کی راہ میں کام کرنا ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق لوران لوئيس نے یورپی یونین کی جانب سے حزب اللہ کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کا یہ اقدام اس یونین کے انسانی اور بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔
لوران لوئيس نے کہا کہ حزب اللہ کو کسی بھی طرح دہشتگرد نہیں کہا جاسکتا کیونکہ اپنی سرزمین کا دفاع کرنا ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ بلجیم کی پارلیمنٹ کے اس رکن نے المنار سے گفتگو میں کہا کہ بلغاریہ کے شہر بورگاس کے بم دھماکے کی سازش امریکہ اور صیہونی حکومت نے دوہزار بارہ میں رچی تھی اور اس سازش کا مقصد حزب اللہ پر دباؤ ڈالنا اور اس کی فوجی شاخ کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرنا تھا۔
لوران لوئيس نے حزب اللہ کے خلاف یورپی یونین کے اقدام کو المیے سے تعبیرکرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین، امریکہ اور اسرائيل کا پٹھو بنی ہوئي ہے اور اس طرح سے وہ دہشتگردوں، قاتلوں اور ظالموں کے جرائم میں شریک ہوچکی ہے.
Add new comment