شام میں علوی عالم دین دھشتگردوں کے ہاتھوں اغوا

شام میں سر گرم دھشتگرد جب فوج کا مقابلہ کرنے سے عاجز آجاتے ہیں تو عوام پر اپنی درندگی کا غم و غصہ اتارتے ہیں۔ اس گروہ نے اپنے حالیہ اقدام میں شہر لاذقیہ کے شمال میں واقع ’’بارودہ‘‘ علاقے میں اہلسنت کے عالم دین اور علوی شیخ ’’شیخ بدر غزال‘‘ کے گھر پر حملہ کر کے انہیں اغوا کر لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔
دھشتگردوں کے اس گروہ نے شیخ غزال کی زخمی حالت کی تصویر اپنے سوشل نٹ ورک پر شائع کر کے اپنے اس بزدلانہ اقدام کا اظہار کیا۔

اس عالم دین کے خون بھرے کپڑے اور زخمی چہرے کو دیکھ کر شام کے عوام کی دھشتگردوں کی نسبت مزید نفرت میں اضافہ ہوا ہے۔
لاذقیہ کے رہنے والے شیخ ذوالفقار غزال نے بتایا: صبح ۶ بجے دھشتگردوں نے اس گھر پر حملہ کیا جہاں شیخ بدر الدین مہمان تھے انہیں اغوا کر کے نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا۔

شیخ ذوالفقار نے کہا: القاعدہ سے وابستہ دھشتگردوں نے اس وقت ’’ مولدہ الصغیرہ‘‘ محلے پر محاصرہ کر رکھا ہے جہاں ۴۰۰ افراد ساکن ہیں۔
ادھر نیوز ایجنسیوں نے خبر دی ہے کہ جبہۃ النصرہ سے وابستہ دھشتگرد، دو شیعہ نشین علاقے ’’نبل‘‘ اور’’ الزھرا‘‘ پر راکٹوں سے حملہ کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

 

 

www.abna.ir

Add new comment