امریکہ دہشتگردوں کی حمایت اور پرورش کرنےوالا ملک
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل احمد وحیدی نے کہا ہےکہ امریکہ دہشتگردوں کی حمایت اور پرورش کرنےوالا ملک ہے۔
جنرل احمد وحیدی نے ایسنا نیوز سے گفتگو میں سپاہ پاسداران کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کی امریکی کانگریس کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ، خود دہشتگردوں کو پالتا ہے اور وہ دنیا میں سب سے بڑی دہشتگردحکومت یعنی صیہونی حکومت کا حامی ہے۔
جنرل احمد وحیدی نے امریکی حکومت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے عالم میں جبکہ امریکہ، اپنے ڈرون طیارون سے پاکستان اور دیگر ملکوں میں دہشتگردی پھیلارہا ہے اسے انسانیت، عوام کے حقوق اور دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کے بارے میں بات کرنے کا کوئي حق نہیں ہے۔
Add new comment