بحرین میں انسانی حقوق پامال
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خبردار کیا ہےکہ بحرین میں آل خلیفہ کے حکام کی جانب سے انسداد دہشتگردی کے بارے میں دی جانے والی تجویزوں سے انسانی حقوق پامال ہوتے ہیں۔
بحرین کے اللو لو ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے آل خلیفہ کی قومی کونسل کی تجویزوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہےکہ ان تجویزوں سے سکیورٹی فورسز کو وسیع اختیارات مل جائيں گے اور ان سے انسانی حقوق پامال ہوتے ہیں۔ آل خلیفہ نے ملت بحرین کی پرامن تحریک کچلنے کےلئے انسداد دہشتگردی قانون کے تحت جلسے جلوسوں اور مظاہروں پر پابندی کے لئے سفارشات پیش کی ہیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ آل خلیفہ کی قومی کونسل کی جانب سے منظور شدہ قوانین، ہرطرح کی اصلاحات کے عمل کی راہ میں رکاوٹ ہیں،ان سے آزادئی بیان اور تنظیمی سرگرمیوں نیز مظاہرے کرنے کے حقوق، سلب ہوتے ہیں۔
ادھر بحرین میں عوام،تحریک تمرد کی کال پر چودہ اگست کے عظیم مظاہروں کے لئے آمادہ ہورہے ہیں ۔ تحریک تمرد نے آل خلیفہ حکومت کی سرنگونی کے لئے چودہ اگست کوملک گير احتجاج کی کال دی ہے۔ واضح رہے کہ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔
Add new comment