دینی جمہوریت اور عوام تمام مسائل میں کلیدی کردار کے حامل ہیں


رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ ایران کا اسلامی نظام ایک کامیاب دینی جمہوری نظام ہے۔ حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج منتخب صدر ڈاکٹرحسن روحانی کے عھدہ صدارت کی توثیق کی تقریب سے خطاب میں فرمایا کہ ملت ایران نے اسلامی انقلاب کی کامیابی سے قبل عوامی حکومت کا تجربہ نہیں کیا تھا۔ آپ نے فرمایا کہ دینی جمہوریت اور اسلامی جمہوریہ ایران میں عوام تمام مسائل میں کلیدی کردار کے حامل ہیں۔ رہبرانقلاب اسلامی نے ملت ایران کے خلاف دشمنوں کی پابندیوں کے بارے میں فرمایا کہ پابندیوں کے دوران ملت ایران اور حکام نے گرانقدر تجربے حاصل کئے ہیں۔ رہبرانقلاب اسلامی نے پابندیاں ایسا سبق ہیں جو ہمیں یہ سکھاتی ہیں کہ ملک کی ترقی کے لئے ملک کی داخلی توانائیوں پر بھروسہ کرنا چاہیے۔ آپ نے فرمایا کہ مغربی ممالک ایران کی علمی اور سائنسی پیشرفت کو روکنے میں ناکام رہے ہیں۔ رہبرانقلاب اسلامی نے عالمی یوم قدس کےموقع پر عوام  کی بھرپور شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ایرانی عوام نے یوم جمعہ استقامت کو اھل عالم کو اپنی استقامت سے آگاہ کردیا اور صیہونی حکومت کے بارے میں اپنا موقف بھی ظاہر کردیا ۔
 رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے حضور منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے عھدہ صدارت کی توثیق کی تقریب میں صدر جناب احمدی نژاد، منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحانی، اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی، عدلیہ کے سربراہ صادق آملی لاریجانی، تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی اور ملک کے اعلی سول اور فوجی عھدیدار شریک ہیں۔ رہبرانقلاب اسلامی کے دفتر کے سربراہ  نے حکم توثیق پڑھ کرسنایا  جس کے بعد ڈاکٹر حسن روحانی نے آج سے باضابطہ طور پر اسلامی جمہوریہ ایران کے گيارھویں صدر بکا عہدہ سنبھال لیا۔

 

www.urdu.irib.ir

Add new comment