بحرین، جمعیت الوفاق کے سکریٹری جنرل کی رہائشگاہ پر حملہ

ہ حملہ دارالحکومت منامہ کے مغرب میں البلاد القدیم کے علاقے میں انجام پایا۔ دریں اثناجمعیت الوفاق نے ایک بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بحرین میں آل خلیفہ کے وحشیانہ جرائم کے مقابلے میں اس ملک کے عوام  کی حمایت سے متعلق اپنی ذمہ داری پر عمل کرے۔
اس بیان میں  جمعیت الوفاق کے سکریٹری جنرل شیخ علی سلمان کی رہائشگاہ پر کئے جانے والے حملے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا گيا ہے کہ اس قسم کے حملے کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔
دوسری جانب جمہوریت و آزادی نامی تحریک نے خبردار کیا ہے کہ اس تحریک کے سکریٹری جنرل حسن مشیمع کی، کہ جنھیں آل خلیفہ کی سیکیورٹی فورسیز نے گرفتار کررکھا ہے حفاظت کی ذمہ داری آل خلیفہ حکومت کی سیکیورٹی فورسیز پر عائد ہوتی ہے۔

 

www.abna.ir

Add new comment