وفاقی دارالحکومت میں یوم القدس کی پہلی ریلی پرامن طور پر اختتام پذیر

قبلہ اول کی بازیابی اور مظلوم فلسطینیوں کے حقوق کے دفاع کے لئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم القدس کی پہلی ریلی پرامن طور پر اختتام پذیر ہوگئی۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے تحت یوم القدس کے سلسلہ میں احتجاجی ریلی دربار حضرت سخی محمود بادشاہ سے برآمد ہوئی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ شرکائے ریلی مردہ باد امریکہ و مردہ باد اسرائیل کے نعرے لگا رہے تھے۔ آبپارہ چوک کے مقام پر ریلی سے مقررین نے خطاب کیا۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے رہنما علامہ راجہ بشارت کا شرکائے ریلی سے خطاب میں کہنا تھا کہ قبلہ اول کی بازیابی کے لئے تمام مسلمانوں کو ہنود و یہود کی سازشوں کو روندتے ہوئے ایک ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ شام میں مقامات مقدسہ کی بے حرمتی کی گئی لیکن او آئی سی کے خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے۔

 

www.abna.ir

Add new comment