عالمی یوم قدس، خیانتوں کو برملا کرنے کا دن
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اراکین نے ایک بیان میں ساری دنیا کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ عالمی یوم قدس کے موقع پر بھر پور مظاہرے کرکے شام مصر و تیونس میں امریکہ اور صیہونی حکومت کی سازشوں اور بعض عرب ممالک کی خیانتوں کو برملا کریں۔
ایرانی پارلیمنٹ کےبیان میں آیا ہے کہ عالمی یوم قدس امریکہ اور امریکہ اور برطانیہ کی ناجائز اولاد یعسی صیہونی حکومت کے خلاف امام خمینی کی صدائے احتجاج کی یاد دلاتا ہے اور ہمیشہ سے چلے آرہے مجرمین کے خلاف حق پسندوں کے اٹھ کھڑے ہونے نیز مستکبرین کےخلاف مستضعفین کے قیام کا دن ہے۔
پارلیمنٹ کے بیان میں آیا ہےکہ صیہونی حکوت کے خلاف حزب اللہ لبنان، حماس، تحریک جہاد اسلامی کی استقامت اور ملت ایران کی جانب سے اس استقامت کی کھلی حمایت نے ایک طرف سے اسلامی بیداری اور امریکہ وصیہونی حکومت کے خلاف مسلمانوں کے قیام کی زمیں فراہم کی تو دوسری طرف سے غیر قانونی صیہونی حکومت کی بنیادیں ہلادیں اور علاقے میں امریکہ کے مفادات کو خطروں سے دوچار کردیا۔
واضح رہے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی قدس سرہ نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد مسئلہ فلسطین کو زندہ رکھنے کی غرض سے ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعے کو عالمی یوم قدس قرار دیا ہے۔ اس دن ساری دنیا میں مسلمان اور آزاد ضمیر انسان فلسطین کی حمایت اور صیہونی حکومت اور اسکے حامیوں کی مذمت کرتے ہیں۔
Add new comment