سعودی اور مصری علما کے فتوے نقصان دہ، الجزائر
الجزائر کی وزارت امور دینی اور اوقاف نے خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب اور مصر کےعلماء کے فتوے ملک کے اتحاد کو پارہ پارہ کرسکتے ہیں۔
الجزائر کی وزارت امور دینی میں دفتر افتا کے سربراہ نے کہا ہےکہ جو لوگ سعودی عرب اور مصر کےعلماء سے فتوے لیتے ہیں انہیں اس امر کی طرف متوجہ رہنا چاہیے کہ ان فتووں سے ملک کے اتحاد کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور ہرفتور ہر مکان و زمان میں قابل عمل نہیں ہوتا۔
شیخ جلول قسول نے کہا ہےکہ سعودی عرب کے فتووں سے الجزائر کے اتحاد اور قومی مفادات کو خطرے لاحق ہوسکتے ہیں اور یہ فتوے عوام کے مذہبی عقائد کو استحکام دینے کےبجائے کمزور بناتے ہیں۔ شیخ قسول نے الجزائر کے جوانوں سے کہا کہ سعودی عرب اور مصر کےعلماء کے فتوے حاصل کرنے سے پہلے ان کے نظریات اور رجحانات سے واقف ہونا ضروری ہے۔
Add new comment