بغداد کے شیعہ نشین علاقوں میں ۱۶ دھماکے

عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی’’این‘‘ نے آج صبح ۔۲۹،۷ ۔ کو فوری خبر کے عنوان سے رپورٹ دی ہے کہ عراق کے شیعہ نشین علاقوں میں کے گئے۱۶ دھماکوں کے باعث ۲۲۳ افراد خاک و خوں میں غلطاں ہوئے ہیں۔
بغداد؛ مدینۃ الصدر
بغداد کےعلاقے مدینۃ الصدر میں دو دھماکوں کے نتیجے میں ۲۸ افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
بغداد؛ الشرطہ الرابعہ
اس علاقے میں ہوئے دھماکے میں ۲ افراد شہید جبکہ ۱۱ زخمی ہوئےہیں۔
بغداد؛ الشعب
اس علاقے میں جو بغداد کے شمال مشرق میں واقع ہے الزھرا(س) ہسپتال کے قریب ہوئے بم دھماکے میں ایک آدمی شہید اور ۱۴ زخمی ہوئے ہیں۔
بغداد؛ البیاع
بغداد کے جنوب میں واقع اس علاقے میں سڑک پر ہوئے ایک بم دھماکے میں ایک آدمی جانبحق اور ۱۱ زخمی ہوئے ہیں۔
صوبہ واسط
بغداد ٹرمینل کے قریب واقع اس علاقے میں تین بم دھماکے ہوئے ہیں جن میں سے ایک میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی تعداد معلوم نہیں ہوئی جبکہ دوسرے دو دھماکوں میں ۵ افراد شہید اور ۳۸ زخمی ہوئے ہیں۔
صوبہ المثنی
اس صوبہ کے شہر سماوہ میں ہوئے دو بم دھماکوں میں ۲ افراد شہید اور ۱۷ زخمی ہوئے ہیں۔
بصرہ
بصرہ کے علاقے خمسہ میل میں ایک بم دھماکے کے باعث ایک آدمی شہید اور ۱۳ زخمی ہوئےہیں۔
بغداد؛ کاظمین
کاظمین میں ہوئے ایک بم دھماکے میں ایک شخص شہید اور ۱۰ زخمی ہوئےہیں۔
بغداد؛ الحریہ
اس علاقے میں ہوئے بم دھماکوں میں ۴ افراد شہید اور ۲۱ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
بغداد؛ طوبجی
اس علاقے میں ہوئے دھماکے میں تین افراد شہید اور ۹ زخمی ہوئے ہوئے۔

 

www.abna.ir

Add new comment