آج امریکہ دنیا پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرسکتا
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے اسرائیل اور بعض عربی ممالک کے اسلامی مقاومت کے خلاف اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اور بعض عرب ممالک ، اسلامی مقاومت کے خلاف متحد ہوگئے ہیں، یہ اتحاد امریکہ کی سرپرستی میں ہوا ہے جو دیر پا ثابت نہیں ہوگا۔۔
سید حسن نصر اللہ نے کل رات افطار کے بعد لبنانی عوام سےاپنے اہم خطاب میں کہا کہ اسلامی مقاومت نے پراسرائیل کو لبنان پرجارحیت سے باز رکھا ہوا ہے اور اگر اسلامی مقاومت نہ ہوتی تو اسرائیل لبنان پر قبضہ کرلیتا، انھوں نے کہا کہ اسلامی مقاومت نے لبنان کے مقبوضہ علاقوں کو اسرائیل سے آزاد کرالیا اور لبنانی قیدیوں کو بھی مقاومت کے ذریعہ اسرائیل کے قیدخانوں سے آزاد کرالیا انھوں نے کہا کہ ابھی بعض لبنانی علاقہ اسرائیل کے زیر تسلط ہیں جن کو آزآد کرانا ہر لبنانی کا قومی اور ملکی فریضہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی مقاومت اور لبنانی فوج کا آپس میں گہرا تعلق ہے اور اسلامی مقاومت لبنانی فوج کا قوی اور مضبوط بازو ہے۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ تجربہ سے ثابت ہوگیا ہے کہ علاقہ میں امریکہ کی سب سےاہم ترجیح اسرائيل ہے اور وقت پڑنے پر وہ علاقہ میں اپنے عرب اتحادیوں کو تنہا چھوڑ دےگا اور امریکہ نے اسرائیل کی خاطر اپنے بڑے بڑے دوستوں کو تنہا چھوڑ دیا۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ آج امریکہ دنیا پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرسکتا۔
مہر نیوز کے مطابق انھوں نے کہا کہ بعض علاقائی عرب حکومتیں اسلامی مقاومت کے خلاف اسرائیل کا ساتھ دے رہی ہیں اور مقاومت کو کمزور کرنے کے لئے دہشت گرد گروہوں کی مدد کررہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ اور عرب ممالک اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ لبنان کی فوج طاقتور فوج بن جائے انھوں نے کہا کہ لبنانی فوج اور اسلامی مقاومت کا ہدف ایک ہی ہے اور وہ ہدف اسرائیل کو لبنانی سرحدوں سے باہر روکنا ہے۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ عرب حکمرانوں نے مسئلہ فلسطین کو سب سے زيادہ نقصان پہنچایا ہے اور اب وہ لبنان کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔
شفقنا اردو
Add new comment