آل خلیفہ کے مزدوروں کے ہاتھوں مسجد امام صادق(ع) کی اہانت+تصاویر

مسجد امام صادق

بحرین میں آل خلیفہ کے مزدور ماہ مبارک میں روزہ داروں کے گھروں پر چھاپے مار کر نوجوانوں کو گرفتار تو کر ہی رہے تھے پر حالیہ دنوں میں مساجد پر حملوں کا نیا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے جس کا ایک نمونہ مسجد امام صادق علیہ السلام ہے جو گزشتہ شب آل خلیفہ کے مزدوروں کے حملے کا نشانہ بنی ہے۔
سلما باد نیوز ایجنسی نے سلماباد کے علاقے میں واقع مسجد امام صادق(ع) پر حملے کے بعد کی تصاویر منتشر کرکے خبردی ہے کہ ۲۰۱۱ میں آل خلیفہ کے مزدوروں نے اس مسجد کو منہدم کر دیا تھا ابھی اس کی تعمیر نو کو کچھ ہی ہفتے گزرے کہ دوبارہ ان کے حملوں کا نشانہ بن گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب اس مسجد پر حملہ کرکے اسکی کھڑکیوں اور دروازوں کی توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔

مسجد امام صادق
بحرین کے حقوق بشر کمیشن کے شعبہ مذہبی آزادی کے سربارہ شیخ میثم سلمان نے یہ بتاتے ہوئے کہ بحرین میں اب تک ۳۸ مساجد کو منہدم کر دیا گیا ہے تاکید کی: مسجد امام صادق علیہ السلام کی توہین ناقابل معافی جرم ہے جس کے مرتکب وہ لوگ ہوئے ہیں جو مسلمانی کا دعوی کرتے ہیں۔
مسجد امام صادق
انہوں نے مزید کہا: ہم تمام بحرینیوں سے چاہے وہ مذہبی افراد ہوں یا سیاسی مطالبہ کرتے  ہیں کہ آل خلیفہ کے اس اقدام کی مذمت کریں۔

مسجد امام صادق
اس مسجد کی کھڑلیاں دروازے توڑے جانے کےساتھ ساتھ اس کی دیواروں پر شاہ بحرین کے حق میں عبارتیں لکھ دی گئی ہیں۔ منتشر شدہ تصاویر میں بھی عبارت ’’ اللہ، الوطن، الملک‘‘ (اللہ وطن، بادشاہ) قابل مشاہدہ ہےجو مسجد امام صادق علیہ السلام کی دیوار پر لکھی گئی ہے۔

 

www.abna.ir

Add new comment