روضہ حضرت زینب(ع) پر حملے کی مذمت میں پاکستان کے مسلمانوں کے احتجاجی مظاہرے

 احتجاجی ریلیا

پاکستان کے بیشتر علاقوں میں آج اس ملک کے شیعہ سنی مسلمانوں نےمل کر شام میں حضرت زینب سلام اللہ علہا کے روضہ پر دھشتگروں کے ہاتھوں ہونے والے حملے کی مذمت میں احتجاجی ریلیاں نکالیں ہیں۔
احتجاجی ریلیوں میں پاکستان کے شیعہ سنی تمام مسلمانوں نے شرکت کی اور شام میں سرگرم مسلح افراد کے خلاف نعرے لگا کر حرم رسول خدا(ص) کی کی گئی بے حرمتی کی مذمت کی۔
پاکستان کے اہلسنت و الجماعت مسلمانوں کی ایک تنظیم کے سربراہ شیر حیدر نے مظاہرے میں خطاب کر کے کہا کہ خاندان رسول (ص) کی بے حرمتی دھشتگردوں کا بزدلانہ اقدام ہے اور جو لوگ ایسے اقدامات کرتے ہیں وہ اسلام تو اسلام دائرہ انسانیت سے بھی خارج ہیں۔
شیر حیدر نے مظاہرے میں تقریر کرتے ہوئے کہا: تکفیری دھشتگرد اگر چہ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ اہلسنت میں سے ہیں حالانکہ ان کا اہلسنت و الجماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے اس لئے کہ ان کے  اعمال کسی دین اور اصول کے  پابند نہیں ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ شام میں تکفیری دھشتگردوں نے گزشتہ روز دمشق کے مضافات میں واقع روضہ حضرت زینب(س) پر ماٹر گولوں سے حملہ کیا اور حرم کے مینیجر ’’انس رومانی‘‘ صحنِ حرم میں پڑنےوالے ماٹر گولےسے شہید ہو گئے۔
شامی دھشتگرد مغربی اور عربی طاقتوں کے بل بوتے پر شام میں موجود تمام مذہبی مقامات کو منہدم کرنا چاہتے ہیں قبل از ایں یہ تکفیری گروہ صحابی رسول (ص) حضرت حجر بن عدی کی قبر کھود کر ان کی نعش مبارک کو قبر سے نکال کر کسی نامعلوم جگہ دفن کرنے کے بھیانک جرم کا مرتکب ہو چکا ہے۔

Add new comment