زہریلی گیس کے زیر اثر ایک بحرینی شیعہ کی شہادت

 بحرین

 بحرین میں آل خلیفہ کے مزدوروں کی طرف سے بحرین کے عام شہریوں پر زہریلی گیس کے گولے داغنے سے ایک بحرینی شیعہ سعید عبد اللہ مرزوق شہید ہو گئے۔
سعید عبد اللہ المرزوق ۵۵ سال کی عمر میں انقلاب کرامت کے شہداء کے ساتھ جا ملے ہیں۔
بحرین کی جیلوں میں سیاسی قیدیوں کو برے طریقے سے اذیت و آزار دئے جانے خاص طور پر ایک خاتون کو برہنہ کر کے اس کی تفتیش کئے جانے کے بعد عوام نے مسلسل کئی دن مظٓاہرے کر کے آل خلیفہ کی اس گھناونی حرکت کی مذمت کی اور قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا جبکہ آل خلیفہ کے سیکیورٹی دستوں نے مظاہرین پر زہریلی گیس کے گولے داغ کر انہیں سرکوب کرنے کی ناکام کوشش کی۔ اسی اثنا زہریلی گیس کے گولے کا براہ راست نشانہ بننے والا ۵۵ سالہ آدمی سعید عبد اللہ المرزوق شہید ہو گیا۔
واضح رہےکہ اس شہید کی شہادت کے ساتھ شہدائے انقلاب کرامت کی تعداد ۱۰۹ ہو گئی ہے۔

 

www.abna.ir

Add new comment