مصر میں انتہائی بے دردی سے ایک عالم دین سمیت چار شیعہ افراد کی شہادت

مصر

مصر کے دار الحکومت قاہرہ کے مضافات میں واقع جیزہ کے علاقے میں گزشتہ روز تکفیری سلفیوں نے ولادت امام زمانہ (ع) کی مناسبت سے منعقد پروگرام پر حملہ کر کے ایک عالم دین سمیت ۴ افراد کو انتہائی بے دردی سے شہید کر دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق جیزہ کے دیہات ابومسلم میں مقامی شیعوں کے چند افراد ولادت امام زمانہ (ع) کی مناسبت سے پروگرام منعقد کرنے کے لیے ایک میٹنگ کی غرض سے شیعہ رہنما شیخ حسن شحاتہ کے گھر جمع تھے کہ علاقے کے بعض افراطی تکفیریوں نے گھر کو محاصرے میں لے لیا اور دھمکیاں دے کر گھر میں موجود افراد کے باہر نکلنے پر اصرار کیا جبکہ گھر میں موجود افراد کے باہر نکلنے سے انکار پر تکفیریوں نے درندوں کی طرح ان پر دھاوا بول دیا۔ اورعالم دین شیخ حسن شحاتہ اور ان کے بھائی سمیت ۴ افراد کو شدت سے مار پیٹ کر شہید کر دیا۔ حملہ آوروں نے گھر کے ساز و سامان کو بھی توڑ پھوڑ کر گھر کو آگ لگا دی۔
مصری ذرائع کے مطابق تکفیریوں نے پتھروں سے اس عالم دین سر کو پس ڈالا اور بدن سے کپڑے پھاڑ کر برہنا سڑکوں پو گھسیٹے ہوئے یہ کہ رہے تھے کہ شیعوں کو نابود کرو، شیعہ کافر ہیں۔

{flvremote}http://www.tvshia.com/farsi/up-files/videos/tvshia.com%20hasan%20shahate...{/flvremote}

 

www.asbna.ir

Add new comment