پلید افکار کے حامل افراد، ممتاز اور نورانی شخصیات کی تعظیم و تمجید کو شرک سمجھتے ہیں

رہبر انقلاب اسلامی نے ایران میں صدارتی اور بلدیاتی انتخابات کے منتظمین سے آج ملاقات میں جلیل القدر صحابی حجر بن عدی کے مزار کی بےحرمتی کے تلخ اور غم انگیز واقعہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ جو چیز اس واقعہ کی تلخی میں اضافہ کرتی ہے، وہ امت اسلامی میں پلید، رجعت پسند اور پسماندہ افکار کے حامل بعض افراد کا وجود ہے کہ جو صدر اسلام کی بزرگ، ممتاز اور نورانی شخصیات کی تعظیم و تمجید کو شرک سمجھتے ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے گيارہویں
صدارتی انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت کو ملک کی ترقی و پیشرفت کی ضامن
قرار دیا ہے۔
انہوں نے نگراں اداروں، منتظمین اور امیدواروں کی جانب سے تمام مراحل میں قانون کا دقیق خیال رکھنے کی ضرورت پر دیتے ہوئے فرمایا کہ گزشتہ چونتیس برسوں کے دوران منعقد ہونے والے تمام انتخابات میں عوام کی بھرپور موجودگی نے ہر بار ملک سے کئی مصیبتوں کو دور کیا ہے اور ملک ملت اور انقلاب کے پیکر میں ایک نئي طاقت اور روح پھونکی ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے انتخابات کو ایک بیش قیمت اور عظیم قومی اور اسلامی امانت قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ نگہبان کونسل، نگراں ادارے اور انتظامیہ اور انتخابات میں امن و امان قائم رکھنے کے ذمہ دار ادارے اس عظیم امانت کے امین ہیں اور ان کے کاندھوں پر بہت ہی اہم ذمہ داری ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے ایران کے گيارہویں صدارتی انتخابات بعض جہات سے ماضی سے زیادہ اہم قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ یعنی ملت کی بھرپور موجودگی اور عظیم امنگوں اور آرزوؤں کو حاصل کرنے کے لیے عوام کی حرکت، اور دشمن اسی نکتے کا ادراک کرتے ہوئے عوام کو شرکت اور انتخابات کی رونق کو کم کرنے کوشش کر رہا ہے۔

Add new comment