آیت اللہ صافی گلپائگانی: جہان اسلام کے علماء اسلام کی فریاد کو پہنچیں

آیت اللہ العظمی صافی گلپائگانی نے صحابی رسول اسلام (ص) جناب حجر بن عدی کے مزار کو منہدم کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم تمام علماء اسلام، شیعہ سنی حوزہ ہائے علمیہ اور دانشگاہوں سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ دینی مقدسات کی اہانت اور مسلم کشی فسادات کا جلد از جلد سد باب کرنے کے لیے چارہ جوئی کریں۔
اس مرجع عالیقدر کے بیان کا ترجمہ:
بسم الله الرحمن الرحيم
وَلاَ تَحْسَبَنَّ اللّهَ غَافِلًا عَمَّا يَعْمَلُ الظَّالِمُونَ
رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے جلیل القدر صحابی اور امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے باوفا ساتھی جناب حجر بن عدی سلام اللہ علیہ کی نسبت شام میں شدت پسند تکفیریوں کے ہاتھوں اہانت، تمام مسلمانوں اور اہلبیت علیہم السلام کے چاہنے والوں کے لیے نہایت افسوس اور الم کا باعث بنی ہے۔
انا للہ و انا الیہ راجعون
اسلامی مقدسات اور اسلامی شخصیات کی مقدس قبور کہ جو اسلام اور مکتب اہلبیت علیہم السلام کی حقانیت کی عظیم نشانیاں ہیں کی نسبت کسی قسم کی اہانت بالکل قابل قبول نہیں ہے اور تمام مسلمانوں کے نزدیک ایسا عمل منفور اور مذموم ہے۔ کیسے یقین کیا جا سکتا ہے کہ ایک گروہ جو اسلام کے الف سے بھی واقف نہیں ہے اور اپنے آپ کو بڑا موحد اور عبادت گزار ثابت کرنے کے لیے ہزاروں بے گناہ انسانوں، بچوں بڑوں، عورتوں مردوں کا وحشیانہ انداز میں خون کر کے نوجوانوں کی گردنیں کاٹ کر کے انہیں میڈیا پر منشتر کرتا ہے اور اسلام عزیز کو دنیا میں بدنام کروا رہا ہے۔
پوری دنیا کے لیے یہ واضح ہے کہ یہ لوگ صہیونیت، نام نہاد حقوق بشرکا نعرہ لگانے والی تنظیموں اور بعض مزدور ملکوں کی براہ راست مدد سے اس طرح کے وحشیانہ اقدامات کرتے ہیں اور بجائے اس کے کہ اس وقت میانمار میں مسلمانوں کی حمایت کریں خود مسلمانوں کا قتل عام اور اسلامی مقدسات کی توہین کرنے میں جھٹے ہیں۔
ہم تمام علمائے اسلام، شیعہ سنی حوزہ ہائے علمیہ اور دانشگاہوں  سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ اس طرح کے تشدد آمیز واقعات اور مسلم کش فسادات کا سد باب کرنے کے لیے جلد از جلد چارہ جوئی کریں جن کی وجہ سے پوری دنیا میں مسلمان بدنام ہو چکے ہیں۔ اور اپنے جزئی اور سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر جلد از جلد صرف اسلام، قرآن اور اس دین حنیف آسمانی کی عزت و آبرو کی فکر کریں اگر کل یہ کام انجام پائے گا تو بہت دیر ہو چکی ہو گی اور پشیمانی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آئے گا۔
اسلام کی فریاد کو پہنچو اور مسلمانوں کی کھوئی ہوئی عزت اور آبرو کو انہیں لوٹاو کہ قرآن کریم کو لانے والا نبی رحمت تم سے صرف یہی امید رکھتا ہے: ان تَنصُرُوا اللَّهَ يَنصُرْكُمْ وَيُثَبِّتْ أَقْدَامَكُمْ.
                                                                                                              لطف الله صافي
                                                                                                        22جمادي الثانيه 1434

Add new comment