اردن، حضرت جعفر طیار(ع) کے مزارکو آگ لگا دی گئی
سلفی وہابی گروہوں کے سینکڑوں افراد نے اردن کے جنوب میں صحابی رسول حضرت جعفر طیار کے مزار پر حملہ کر کے اسے آگ لگا دی۔
تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام میں سرگرم دہشت گرد گروہ النصرہ محاذ کے دہشت گردوں کے ہاتھوں صحابی رسول حجر بن عدی کے مزار کی تباہی کے بعد اردن کے جنوبی علاقے الکرک میں تکفیری گروہوں کے سینکڑوں افراد نے صحابی رسول اور حضرت علی علیہ السلام کے بھائی جعفر طیار بن ابی طالب کے مزار کو آگ لگا دی۔
سلفی گروہوں کی جانب سے صحابہ اور مسلمانوں کے مقدس مقامات پر حملوں اور ان کی بےاحترامی پر عالم اسلام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئي ہے اور ان واقعات کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی اور نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ان توہین آمیز واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابیوں کے مزارات کی بےحرمتی کے خلاف بطور احتجاج ایران عراق اور شام میں دینی مدارس اور مراکز بند رہے۔ اس موقع پر طلبہ نے احتجاجی اجتماعات منعقد کیے اور دہشت گردی کے ان واقعات کی شدید مذمت کی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے وہابی اور سلفی مفتی عبداللہ الترکی نے حال ہی میں ائمہ معصومین علیہ السلام کے خلاف شرم ناک اور توہین آمیز بیان دیا ہے اور حضرت علی علیہ السلام کی قبر کھودنے پر سلفی اور تکفیری گروہوں کو اکسایا ہے۔
Add new comment