محب وطن پاکستانیوں کا الیکشن کمیشن سے مطالبہ،کالعدم سپاہ صحابہ کو الیکشن کے لئے نا اہل قرار دیا جائے

محب وطن ، امن پسند اور دہشت گرد ی کے مخالف پاکستانیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کالعدم سپاہ صحابہ کو دیگر ناموں سے الیکشن میں حصہ نہ لینے دے اور ہر حیثیت میں انہیں الیکشنز کے لئے نا اہل قرار دیا جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کالعدم تکفیری گروہ سپاہ یزید اور لشکر یزیدجھنگوی کے دہشت گرد متحدہ دینی محاذ کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ آئین و قانون کے تحت وہ نام بدل کر بھی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے حتی کہ وہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے بھی الیکشن میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہیں۔ دوسری جانب شیعہ علماء کونسل پاکستان نے کالعدم سپاہ صحابہ کے سربراہ احمد لدھیانوی کیخلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ایک درخواست تیار کی ہے جو الیکشن کمیشن میں اعتراض کی صورت میں داخل کی جائیگی، ذرائع کے مطابق ایس یو سی کی طرف سے الیکشن کمیشن سے استدعا کی جائیگی کہ ایسا شخص جو مسلمانوں کیخلاف غلیظ زبان استعمال کرتا ہو، ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دیتا ہو، دہشتگردوں کے سرغنہ اور ایک سو سے زائد انسانوں کے قاتل ملک اسحاق سمیت کئی دہشت گرد جس کی کابینہ کا حصہ ہوں، ایسے شخص کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکا جائے۔ اس حوالے سے تمام ثبوت اکھٹے کئے جا رہے ہیں جو الیکشن کمیشن میں پیش کئے جائیں گے۔ ویڈیو مواد کے علاوہ اخباری بیانات بھی ثبوت کے طور پر پیش کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق اورنگزیب فاروقی سمیت ان تمام افراد کیخلاف الیکشن کمیشن میں اعتراضات اٹھائے جائیں گے جو فرقہ وارانہ وارداتوں میں ملوث ہیں اور کالعدم تنظیم کا حصہ ہیں۔

Add new comment