کراچی میں ٹارگٹڈآپریشن100سےزائدافراد گرفتار
پاکستان کے صنعتی شہر کراچی کی بے امنی کو ختم کرنے اور قانون کی حکمرانی کیلئے سیکیورٹی اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔ کراچی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کی افغان بستی میں رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کالعدم دھشتگرد تنظیم لشکر جھنگوی کے دو دھشتگرد گرفتار کیے گئے ہیں، جن سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ دوسری جانب سائٹ ایریا کی فرنٹیئر کالونی اور میٹروول میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔ بھاری نفری نے علاقے کی ناکہ بندی کر رکھی ہے اور گھر گھر تلاشی کے دوران سو سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گيا ہے۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ تفتیش کے بعد بے گناہ افراد کو چھوڑ دیا جائے گا۔
کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن میں رینجرز کے ایک ہزار کے قریب اہلکارحصہ لے رہے ھیں جبکہ خواتین اہل کار بھی آپریشن میں شامل ہیں۔
Add new comment