سعودی عرب میں ممتاز شیعہ عالم کے لئے سزائے موت کا مطالبہ

سعودی عرب میں آل سعود کے سرکاری وکیل نے ممتاز شیعہ عالم دین شیخ باقر نمر کے لئے سزائے موت کا مطالبہ کردیا۔ اطلاعات کے مطابق ممتاز شیعہ عالم دین شیخ باقر نمر کے خلاف ریاض کی ایک عدالت میں منگل سے مقدمے کی کارروائي شروع ہوئي ہے  اور آل سعود کے سرکاری وکیل نے آیت اللہ شیخ باقر نمر پر قطیف میں شورش، ملک سے غداری، آل سعود حکام کی توہین اور غیرملکی قوت سے استفادے کی دھمکی نیز بحرین میں شورش کی حمایت کا الزام لگاتے ہوئے عدالت سے ان کے لئے سزائے موت کا مطالبہ کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ آل سعود کے سیکورٹی اہلکاروں نے آیت اللہ شیخ باقر نمر کو جولائی 2012 میں زخمی کرنے کے بعد گرفتار کرلیا تھا۔ شیخ باقر نمر نے آل سعود کے سیکورٹی اہلکاروں کے حملے اور گرفتاری سے پہلے اپنی ایک تقریر میں بحرین میں سعودی عرب کی مداخلت کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ آل سعود حکومت بحرین میں عوام کا قتل عام کیوں کررہی ہے جبکہ اس نے فلسطین کے بارے میں اب تک کوئي معمولی سا بھی اقدام نہیں کیا ہے۔

Add new comment