کالعدم سپاہ صحابہ کی فائرنگ سے شیعہ تاجرشہید محافظ زخمی
کراچی کے صنعتی علاقے سائٹ میں امریکی و سعودی تنخواہ دار ایجنٹ کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے گارمنٹ فیکٹری کے مالک علی اصغر راؤجانی کو شہید کر دیا ۔ اس دہشت گر د حملے میں ان کے دو محافظ شدید زخمی بھی ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق سولجر بازار کے رہائشی علی اصغر راؤجانی سائٹ صنعتی علاقے میں موجود اپنی گارمنٹ فیکٹری سے اپنے گھر کی جانب روانہ ہوئے تو غنی چورنگی کے نذدیک پہلے سے گھات لگائے ہوئے کالعدم سپاہ صحابہ کے مسلّح دہشت گردوں نے ان کی کار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ، عینی شاہدین کے مطابق مسلّح دہشت گردوں کی تعداد 12تھی جو کہ موٹر سائیکلوں پر سوار تھے ، دہشت گردوں نے دونوں اطراف سے کار پر فائرنگ کی ،اور پہلے کار میں موجود ان کے محافظوں کو ہاتھوں پر گولیاں مار کر شدیدزخمی کیا ، اور اصغر علی کو سر میں قریب سے ایک گولی ماری جو جان لیوا ثابت ہوئی ، اصغر علی کی کار کے آگے دوسری کار میں ان کے چچا سوار تھے جو اللہ کے فضل سے اس حملے میں محفوظ رہے ۔ شہید اصغر علی اور انکے زخمی محافظوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں سے پوسٹ مارٹم کے بعد شہید کی میّت انکے اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی ، شہید اصغر علی راؤجانی کی نماز جنازہ آج بعد نمازظہرین امام بارگاہ شاہ خراسان نمائش چورنگی پر ادا کی جائے گی جبکے تدفین میوہ شاہ قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ واضح رہے کہ شہر کراچی میں شیعہ عمائدین ، معززین ، اکابرین کی ٹارگٹ کلنگ گذشتہ دو دہائیوں سے جاری ہے لیکن دو سالوں میں اس میں کافی تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ قانون نافذ کر نے والے ادارے ظاہری اقدامات کے ذریعے شہریوں اور ملّت جعفریہ کو مطمعن کر نے کی کوششیں کر تے دیکھائی دیتے ہیں اور کوئی ٹھوس حکمت عملی مرتب نہیں کر تے ۔
Add new comment