عراق، تکفیری افکار کی ترویج زیادہ خطرناک
عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی نے نوجوانوں کے درمیان گمراہ کن تکفیری افکار و نظریات کی ترویج کو قبضے سے زیادہ خطرناک قرار دیا ہے۔
العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق نوری مالکی نے بغداد کو دو ہزار تیرہ میں عرب ممالک کا ثقافتی دارالحکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ عراق میں تکفیری نظریات اور افکار کی ترویج اغیار کے قبضے کے مقابلے میں زیادہ خطرناک ہے کیونکہ اس سے ملک کے نوجوانوں کو خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تکفیری گروہوں کا مقابلہ بغداد کے ثقافتی کردار کی ادائيگي میں رکاوٹ نہیں بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی کو تشدد سے شکست نہیں دی جا سکتی کیونکہ اس طریقے سے صرف تشدد میں اضافہ ہوتا ہے۔
Add new comment