حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت پر تسلیت و تعزیت

13جمادی الاول سنہ 11 ھ ق کو ایک روایت کے مطابق رسول اکرم (ص) کی دختر گرامی اور حضرت علی (ع) کی شریک حیات حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت ہوئی ۔

آپ کی زندگي بہت مختصر لیکن عظیم اخلاقی اور معنوی درس کی حامل تھی ۔ یہ عظیم خاتون اسلام کے ابتدائی دور مختلف مراحل میں رسول اکرم (ص) اورحضرت علی (ع) کے ساتھ رہیں۔آپ نے حضرت امام حسن (ع) اور حضرت امام حسین (ع) جیسے صالح فرزندوں کی تربیت کی کہ جو رسول اکرم (ص) کے قول کے مطابق جوانان جنت کے سردار ہیں ۔

حضرت فاطمہ زہرا (س) کی عظیم شخصیت کے بارے میں دنیا کے بہت سے دانشوروں نے اظہار خیال کیا ہے اور آپ کو ایک مسلمان عورت کا جامع اور مکمل نمونہ قراردیا ہے اور خود رسول اکرم (ص) نے آپ کو سیدۃ نساء العالمین قرار دیا ہے ۔

رسول اکرم (ص) کی دختر گرامی اور حضرت علی (ع) کی شریک حیات حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت جاں گدازکے موقع پرھم ،خاندان عصمت و طھارت کےعاشقوں ، تمام مسلمانان عالم اور اپنے تمام سامعین کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ھیں۔

Add new comment