میانمار، مسلمان ایک بار پھر تشدد کا نشانہ

میانمار میں ایک بار پھرفرقہ وارانہ فسادات پھوٹ پڑے ہیں اور تین روز سے جاری پر تشدد واقعات میں مرنے والے افراد کی تعداد20ہو گئی ہے جب کہ پانچ مساجد کو بھی شہید کردیا گیا ہے۔

میانمار کے وسطی علاقے کا قصبے Meikhtila اس وقت تباہ حالی کی تصویر بنا ہوا ہے۔

اطلاعاات کے مطابق  بدھ مت کے ماننے والے متعصب افراد ایک بار پھر مسلمانوں کے خلاف سرگرم ہوگئے ہیں۔ بدھ سے جاری لڑائی میں اب تک بیس افراد ہلاک اور تقریبا ڈیڑھ سو زخمی ہوچکے ہیں۔

متعصب فسادیوں سے گھر بار محفوظ ہیں اور نہ عبادت گاہیں۔لوگ گھروں میں قید ہیں۔اب تک 5 مساجد کو شہید کیا جا چکا ہے جب کہ ریسکیو ورکرز کو متاثرہ علاقوں میں آگ بجھانے کیلیے جانے اور دیگر امدادی کارروائیوں سے روکا جا رہا ہے۔

 حکومت فسادات روکنے میں ناکام نظر آتی ہے۔

صورتحال مزید بگڑنے سے روکنے کیلئیے علاقے میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔گذشتہ سال بھی میانمار میں فسادت کے دوران دوسو مسلمان جاں بحق اور ایک لاکھ سے زائد بے گھر ہوگئے تھے۔

Add new comment