بم دھماکہ، چودہ جاں بحق، پینتیس زخمی

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں جلوزئی بازار میں ہونے والے کار بم دھماکے میں چودہ افراد جاں بحق اور پینتیس زخمی ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے میں جلوزئی بازار میں ایک کار بم کا دھماکہ ہوا جس میں چودہ افراد جاں بحق اور پینتیس زخمی ہو گئے زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔ دھماکے میں تیس سے پینتیس کلوگرام دھماکہ خيز مواد استعمال کیا گياتھا۔ دھماکے سے علاقے میں گاڑیوں اور املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

Add new comment