دشمنوں کے حربے ناکام ، ملت ایران کامیاب
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای فرمایا ہے کہ ایران کے دشمنوں کا کہنا تھا کہ وہ اقتصادی بائیکاٹ کے ذریعے ملت ایران کو بے بس کردیں گے لیکن اس میں انہیں ناکامی ہوئي اور ہم نے خدا وندعالم کے فضل و کرم سے مختلف میدانوں میں بہت سی کامیابیاں حاصل کیں۔
رہبر انقلاب اسلامی نے نئے ہجری شمسی سال تیرہ سو بانوے کو ملت ایران کے لۓ سیاسی اور اقتصادی جہاد کا سال قرار دیا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے نئے ہجری شمسی سال تیرہ سو بانوے کے آغاز کی مناسبت سے اپنے پیغام میں گزشتہ برس ملت ایران کی ترقی و پیشرفت خاص طور پر سامراج کے ساتھ اقتصادی اور سیاسی محاذ آرائي اور ملت ایران کی کامیابی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے نئے ہجری شمسی سال کے دوران سیاسی اور اقتصادی میدانوں میں ملت ایران کی جہادی موجودگي ، بالیدگي اور ترقی و پیشرفت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ خدائے تعالی کے فضل و کرم سے اس سال ایران کے عوام اور حکام اقتصادی اور سیاسی میدانوں میں کارہائے نمایاں انجام دیں گے۔ آپ نے اپنے پیغام میں فرمایا کہ گزشتہ برس سامراج کے ساتھ ہمارے مقابلے میں جو چیز واضح تھی وہ دشمنوں کی جانب سے ملت ایران اور اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کے خلاف اختیار کیا جانے والا سخت رویہ تھا۔ البتہ ظاہر میں دشمن کا رویہ سخت تھا لیکن حقیقت یہ ہے کہ ملت ایران نے اس سال مختلف میدانوں میں بالیدگي کا مظاہرہ کیا اور کامیابیاں حاصل کیں۔
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای فرمایا ہے کہ ایران کے دشمنوں کا کہنا تھا کہ وہ اقتصادی بائیکاٹ کے ذریعے ملت ایران کو بے بس کردیں گے لیکن ان کو اس میں ناکامی ہوئي اور ہم نے خداوند عالم کے فضل و کرم سے مختلف میدانوں میں بہت سی کامیابیاں حاصل کیں۔
رہبر انقلاب اسلامی نے نئے ہجری شمسی سال میں منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات کے بارے میں فرمایا کہ ایران کے عوام ان انتخابات میں بھر پور شرکت کر کے اس میدان میں بھی اپنی اور اپنے ملک کے اچھے مستقبل کی ضمانت فراہم کردیں گے۔
Add new comment