سعودی عرب کے سفارتکار سے تهران میں ایک ایرانی شہری جاں بحق
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے تہران میں تعینات سعودی عرب کے ایک سفارتکار کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے نتیجے میں ہونے والے ایکسیڈنٹ میں ایک ایرانی شہری کے جاں بحق ہونے کے خلاف سعودی عرب سے سفارتخانے کو اپنے شدید اعتراض سے آگاہ کیا ہے۔ رامین مہمان پرست نے ایک ایرانی شہری کی وفات پر منتج ہونے والے سعودی عرب کے ایک سفارتکار کے ایکسیڈنٹ کے بارے میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اس ایکسیڈنٹ کے بارے میں اپنے شدید اعتراض سے تہران میں قائم سعودی عرب کے سفارتخانے کو آگاہ کردیا ہے۔ اس کے علاوہ اس مسئلے کو سفارتی اور قانونی طریقوں سے بھی اٹھایا جائے گا۔ رامین مہمان پرست نے اس حادثے کی نوعیت کے بارے میں کہا کہ گزشتہ جمعرات کو سعودی عرب کا ایک سفارتکار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تیز رفتاری کے ساتھ ڈرائيونگ کررہا تھا جس کے باعث اس کا ایکسیڈنٹ ایک اور گاڑی سے ہوگيا جس کے نتیجے میں ایک ایرانی شہری جاں بحق ہوگيا۔
Add new comment