معروف سوزخوان اور ڈگری کالج لیاقت آباد کے پرنسپل پروفیسر سید سبط جعفر زیدی شہید

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں امریکی و سعودی ایجنٹ سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کی فائرنگ سے ادارہ ترویج سوزخوانی کے روحِ روا ں معروف زسوزخوان اور شاعر اہلبیت پرنسپل ڈگری کالج لیاقت آباد پروفیسر سید سبط جعفر زیدی شہید ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق د ہشت گر دی کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پروفیسر سید سبط جعفر زیدی ڈگری کالج لیاقت آباد سے اپنے گھر کی جانب جا رہے تھے کہ پہلے سے گھات لگائے ناصبی دہشت گرد گروہ نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے جائے حادثہ سے انہیں فوراً عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جام شہادت نوش کر گئے ۔
واضح رہے کہ فنونِ علم و ادب کی مایہ ناز شخصیت پروفیسر سید سبط جعفر زیدی کسی تعرف کی محتاج نہیں ، پاکستان میں اردو سوزخوانی کو اسکی معراج تک پہنچانا پروفیسر سید سبط جعفر زیدی کا کمال تھا ۔ ادرو ادب ، سوزخوانی اور قیام عزاداری میں پروفیسر سید سبط جعفر زیدی کو تا دمِ دنیا یاد رکھا جائے گا۔

غسل میت نہ کہنا میرے غسل کو

اُجلے ملبوس کو مت کفن نام دو

میں چلا ہوں علی سے ملاقات کو

جس کی تھی آرزو وہ گھڑی آگئی
شہید استاد سبط جعفر زیدی

Add new comment