وہابیت عالم اسلام کی سب سے بڑی مشکل

آیت اللہ حسین نوری ہمدانی نے آج شہر قم میں پاکستان میں حالیہ دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سلفی عناصر علاقے کے بعض ممالک کی مالی اور تشہیراتی حمایت سے پاکستان کے شیعہ مسلمانوں کا قتل عام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان، عراق، اور شام و پاکستان جیسے ملکوں میں گمراہ فرقہ وہابی شیعہ مسلمانوں کا قتل عام کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سامراج اور گمراہ افراد کی سازشوں کا نتیجہ ہے۔ آیت اللہ ھمدانی نے وہابیت کو عالم اسلام کی بڑی مشکل قراردیا۔ انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ ان مجرمانہ کاروائيوں پر احتجاج کریں۔

 واضح رہے کراچی کے عباس ٹاون علاقے میں اتوار کی رات دو زبردست بم دھماکے ہوئے تھے جن میں پچپن افراد شہید اور دو سو کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ان بم دھماکوں کا ھدف قریبی امام بارگاہ میں نماز ادا کرنے والے شیعہ مسلمان تھے۔

ادھر پاکستان میں شیعہ نسلی کشی کے خلاف پورے ایران کے حوزہ ہائے علمیہ سنیچر کے دن تعطیل ہونگے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے حوزہ ہائے علمیہ کے شعبۂ تعلقات عامہ کے ڈائرکٹر سیدحسن طیب حسینی نے اعلان کیا کہ پاکستان میں شیعہ نسل کشی کے خلاف مراجع عظام کی جانب سے احتجاجی پروگرام کے پیش نظر سنیچر کو پورے ایران کے دینی مدرسوں کی چھٹی ہوگی۔

Add new comment