مغربی میڈیا میں ایشیا کی غلط اور تباہ کن تصویر
یونسکو ویتنام کے نمائندے نے کہا ہے کہ مغربی میڈیا میں ایشیا کی غلط اور تباہ کن تصویر پیش کی جاتی ہے جو معلومات کی آزاد فراہمی کے اصول کے برخلاف ہے۔ یونسکو کے نمائندے نیم نوکان نے تہران منعقدہ میں ثقافت اور عالمگیریت کانفرنس میں کہا کہ مغربی میڈیا اس بات کا موقع نہيں دیتا کہ ایشیا کے عوام حقائق سے آگاہ ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ایشیائي ملکوں کو ثقافتی سطح پر عالمگيریت سے مقابلہ کرنا چاہيے۔ نیم نوکان نے ویتنام کی ثقافت پر اسلام کے اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور ویتنام ثقافتی میدان میں تعاون بڑھانے کی بہتر توانائیاں رکھتے ہیں۔ واضح رہے تہران میں ثقافت اور ایشیا میں عالمگيریت کے زیر عنوان ایک کانفرس منعقد ہوئي ہے جس میں بتیس ملکوں نے شرکت کی۔
Add new comment