لبنان میں تعمیر نو کمیٹی کے سربراہ کی شہادت کی مذمت
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے لبنان میں تعمیر نو کمیٹی کے سربراہ کی شہادت کی مذمت کی ہے۔ لبنان کی تعمیر نو کمیٹی کے ایرانی سربراہ کو صیہونی ایجنٹوں نےشہید کیا ہے۔ وزارت خارجہ کے پریس سنٹر کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے اپنے تعزیتی پیغام میں شہید حسن شاطری کی مخلصانہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہےکہ انہوں نے جنوبی لبنان کے تباہ شدہ علاقوں کی تعمیر نو میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ علی اکبر صالحی نے اپنے تعزیتی پیغام میں شہید حسن شاطری کے اھل خانہ کو بھی تعزیت پیش کی اور ہمدردری کا اظہار کیا ۔ اطلاعات کے مطابق شہید حسن شاطری کوکل مشرقی صوبے سمنان میں نماز جمعہ کے بعد سپرد خاک کیا جائے گا۔ تہران میں آج ان کے جلوس جنازہ میں سپاہ پاسداران کے کمانڈر ان چیف جنرل محمد علی جعفری اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ لبنان میں تعمیر نو کمیٹی کے سربراہ حسن شاطری کو دو روز قبل دمشق سے بیروت کے راستے میں صیہونی حکومت کے ایجنٹوں نے شہید کردیا تھا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے تعمیر نو کمیٹی جنوبی لبنان میں صیہونی حکومت کی تینتیس روزہ جارحیت میں تباہ ہونے والے علاقوں کی تعمیر نو میں مشغول ہے۔
Add new comment