ایران کےخلاف پابندیوں کو قبول نہیں کرسکتے
ہندوستان کے وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ ہندوستان نے ساری دنیا کو پیغام دیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف اٹھائے جانیوالے اقدامات کا ساتھ نہیں دے گا بلکہ صرف اصولی موقف اختیار کرے گا۔
نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزیر خارجہ سلمان خورشید نے ایران پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران اور ہندوستان کے تعلقات کو غیرمعمولی قراردیا اور کہا کہ تحدیدات کے باوجود ہندوستان نے ایران سے اپنے بہترین دوست کی حیثیت سے تعلقات برقرار رکھے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ پندرہ سالوں میں ایران اور ہندوستان کے تعلقات نہایت ہی مستحکم ہوئے ہیں ۔
اس موقع پر ہندوستان کے وزیر خارجہ نے تاکید کی کہ ہم نے ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کو ہرگز قبول نہیں کیا ، ہم اس اقدام کو قبول نہیں کرسکتے ۔
Add new comment