جناب سکینہ (س) کے روضہ کا گنبد تکفیریوں کے ہاتھوں شہید
جناب سکینہ (س) کے روضہ کا گنبد تکفیریوں کے ہاتھوں شہید
شام کے علاقہ حومہ میں جناب سکینہ سلام اللہ علیہا کے روضہ میں گھسے ہوئے کچھ مسلح افراد کے ساتھ فوج کی جھڑپ میں روضہ کو کافی نقصان پہنچا۔
فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق روضہ میں گھسے ہوئے مسلح افراد نے گنبد پر ماٹرگولہ مار کر توڑا تاکہ وہاں سے فوج کو اپنی گولیوں کا نشانہ بنا سکیں جو انہیں اطراف سے گھیرے میں لیے ہوئے تھی۔
دمشق کی فوج نے روضہ کے اطراف میں رکھے ہوئے بمبوں کو ناکارہ بنایا جبکہ دھشت گردوں نے کئی بمب روضہ کے اندر بھی رکھے ہوئے تھے تاکہ باہر نکلتے وقت ان کا دھماکہ کر کے روضہ کو مسمار کر سکیں۔
دمشق کے تکفیری دھشت گردوں نے کئی بار پہلے بھی جناب سکینہ سلام اللہ علیہا کے روضہ کو گرانے کی دھمکی دی تھی۔
شامی فوج روضہ کے اندر اور باہر رکھے ہوئے بمبوں کی وجہ سے ابھی تک انہیں اپنی گرفت میں لینے پر قادر نہیں ہوئی۔
abna.ir
Add new comment