ترکی کی یونیورسٹیوں میں حجاب پہننے کے قانون کی منظوری

بین الاقوامی: ترکی کی ہائرایجوکیشن کمیٹی نے اس ملک کی وزارت تعلیم کو یونیورسٹیز میں باپردہ طالبات کے داخل ہونے کے لیے ایک نیا قانون پیش کر دیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے الاکولہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کی ہائرایجوکیشن کمیٹی نے اس ملک کی وزارت تعلیم کو یونیورسٹیز میں طالبات کے حجاب اختیار کر کے داخل ہونے کے بارے میں ایک نیا قانون پیش کیا ہے۔

اس قانون کی بنا پر ٹیچریا طالبات پردہ کر کے یونیورسٹیز میں داخل ہو سکتی ہیں اور قانونی اعتبار سے ان پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

اس قانون میں آیا ہے کہ ہر ٹیچر اور طالبہ بغیر کسی نسل پرستی سے حجاب پہن کر یونیورسٹی میں داخل ہو کر علمی سرگرمیوں میں شرکت کر سکتی ہے۔

Add new comment