سری لنکا کے بدھ متوں کا اسلامی تجارتی انسٹی ٹیوٹ کو بند کرنے کا مطالبہ

بین الاقوامی:سری لنکا کے شدت پسند بدھ متوں نے مظاہرہ کرتے ہوئے اس ملک میں اسلامی تجارتی انسٹی ٹیوٹ کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے الاکولہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بد ھ متوں کے دو شدت پسند تحریکوں بود وبالا سینا اور سینہا راویا نے سری لنکا کے شہر مہارجما میں موجود نولیمیٹ انسٹی ٹیوٹ کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے اس اسلامی تجارتی انسٹی ٹیوٹ کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ان شدت پسند بدھ متوں نے مظاہرہ کرنے کے علاوہ اس انسٹی ٹیوٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی ہے تاہم پولیس نے انہیں دھمکیاں دے کر منتشر کر دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عرصہ دراز سے شدت پسند متعصب بدھ متوں نے میانمار جیسے ممالک میں نسل پرستی کے اقدامات کرتے ہوئے مسلمانوں کو آزارو اذیتیں پہنچانا شروع کر رکھی ہیں اور اس نئے عیسوی سال کے آغاز سے لے کر اب تک تقریبا دو ہزار مسلمان اپنے گھروں کو ترک کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

Add new comment