برطانوی جیلوں میں مسلمان قیدیوں کوسورکا گوشت کھلانے کا انکشاف


ذرائع کے مطابق برطانیہ کی جیلوں میں مسلمان قیدیوں کوسورکا گوشت کھلانے کا انکشاف ہوا ہے۔
 ابنا: برطانیہ کی جیلوں میں مسلمان قیدیوں کوسورکا گوشت کھلانے کا انکشاف ہوا ہے۔برطانیہ کی جیلوں میں قیدیوں کو فراہم کیے جانے والے حلال کھانے میں سور کے گوشت کی ملاوٹ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ، برطانیہ کے فوڈ اسٹینڈرز ایجنسی کے ڈائریکٹر مطابق فوڈ سپلائیرز کا فوری طور پر اجلا س بلالیا گیا ہے ، قیدیوں کے کھانے میں سور کے ڈی این اے پائے جانے کی تحقیقات کی جارہی ہیں ، محکمہ انصاف کے مطابق حلال کھانا فراہم کرنے والی اس کمپنی کو معطل کردیا گیا ہے ، جوقیدیوں کو حرام خوراک سپلائی کررہی تھی۔

Add new comment